29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4
ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی ڈاکٹر کو رہا کر دیا گیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن...جنگ نیوز… ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی ڈاکٹر کو رہا کر دیا گیا۔ امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر اراش الائی کی رہائی ایرانی صدر کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر 100 قیدیوں کی سزاؤں کی معافی کے نتیجہ میں عمل میں آئی۔ ڈاکٹر اراش الائی اپنے بھائی ڈاکٹر کمیار الائی کے ہمراہ امریکا سے ایران آئے تھے جہاں وہ منشیات کے عادی افراد میں ایڈز کے پھیلاؤ کو روکنے پر کام کر رہے تھے کہ دونوں کو امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کو قید کی سزا سنائی گئی تاہم کمیار الائی کو رواں سال کے اوائل میں رہا کر دیا گیا جبکہ اراش الائی کو 3 سال قید کی سزا میں سے ڈھائی سال پورے ہونے پر باقی سزا معاف کر کے رہا کر دیا گیا۔