29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:37
ٹوکیو میں بچوں کیلئے منفرد کارٹون میوزیم
جنگ نیوز -
ٹوکیو…این جی ٹی...حال ہی میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں بچوں کیلئے ایک منفرد کارٹون میوزیم قائم کیا گیاہے ۔اس کارٹون میوزیم میں بچوں کے پسندیدہ کارٹون کریکٹرز کے مختلف ماڈلز اور ان سے منسلک اشیاء رکھی گئی ہیں جن میں ان کے رنگ برنگے دیوہیکل مجسمے قابلِ دید ہیں۔ اس میوزیم میں کارٹون کر یکٹرز موسیقی کی دھنوں پر رقص پیش کر کے آنے والے افراد کو محظوظ بھی کر تے ہیں جبکہ یہ میوزیم اپنے منفرد انداز اور آرائش کے باعث بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مر کز بناہو اہے۔