29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:28
وزیراعظم کی شہبازتاثیر کی بازیابی کی یقین دہانی
اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق گورنر پنجاب کے اہل خانہ سے شہبا ز تاثیر کے اغوا پر اظہار ہمدردی کیا اور بازیابی کی یقین دہانی کروائی وزیر اعظم سابق گورنر کے گھر واقع کیولری گراونڈلاہور پہنچے اوربیوہ آمنہ سلما ن تاثیر، شہریار تاثیر اور دیگر اہل خانہ سے شہبازتاثیر کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مغوی کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ شہریار کے اغوا پر پیپلز پارٹی کو تشویش ہے اور پوری قوم کی ہمدردیاں مرحوم گورنر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت سے تعاون کیا جائے انہوں نے کہا کہ مرحوم گورنر کی شہادت کے بعد ان کے خاندان نے بھی ملک کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔