تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:37

ذہین طوطے کو لیزر لائٹ نے پر یشان کر دیا

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی...عام طور پر طو طے کو مختلف زبانیں سیکھنے اور انسانوں سے باتیں کر نے کے با عث ایک ذہین پر ندہ سمجھا جا تاہے لیکن آج ہم آپ کوایک ایسے طوطے سے ملوارہے ہیں جو ہے تو ذہین لیکن ایک مشکل میں پھنس گیا ہے۔سفید رنگت کے اس طوطے کی ذہانت کا امتحان لینے کیلئے اس کے مالک نے اس کے اوپر لیزر لائٹ ڈالی جس سے یہ طوطا حرکت میں آکر اسے پکڑنے کیلئے سر گرم ہو گیا ۔لیز رلائٹ کی حقیقت سے نا واقف یہ طوطا اپنے جسم اور آ س پاس مو جود سرخ لائٹ کو ایک گیند سمجھ کر کبھی اسے اپنے پنجوں سے پکڑتا تو کبھی چونچ سے پکڑ کر کھانے کی کو شش کرتا،تاہم آپ بھی اس طوطے کا لیزر لائٹ سے یہ منفرد مقابلہ دیکھیں اور محظوظ ہوں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.