29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:37
آئرین کے باعث ڈوبنے والا جوڑا زندہ بچالیا گیا
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی...امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے ورجینیا کی جانب بڑھتے سمندری طوفان آئرین میں پھنس جانے والے ایک امریکی جوڑے کو امدادی کارکنوں نے بحفاظت باہر نکال لیا۔ورجینیا کے ساحلی کنارے سے400فٹ دوراس جوڑے کی کشتی ڈوبنے لگی جسکے باعث یہ پانی میں ڈبکیاں لگاتے نظر آئے تاہم امدادی کارکنوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناصرف اس جوڑے کو بحفاظت باہر نکال لیا بلکہ انکی پالتو بلی کو بھی زندہ بچالیا گیا۔