29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:49
ڈینگی بخار نے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،مقررین
جنگ نیوز -
لاہور...طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار نے کئی سالوں سے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اس کے خاتمے کے لیے قومی حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی ، لاہورمیں ڈینگی بخار سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ڈینگی بخار سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں،یہ قابل علاج ہے تاہم انہوں نے ڈینگی بخار پر قابو پانے کیلیے مچھروں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، ان کا کہنا تھا کہ اکثر ڈاکٹروں کو ڈینگی بخار کے بارے میں معلومات ہی نہیں اس لیے ان کی تربیت بھی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طبی نصاب ضروریات کے مطابق نہیں ،ہر سطح پر کوتاہیوں کو درست کرنا ہوگا ۔