29 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:0
پنجاب: عید پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز - لاہور...پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی اوز کو حکم دیا گیا ہے وہ ضرورت پڑنے پر فرقہ وارانہ تقاریر کرنے والے علما کو حراست میں لے لیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے تمام اجتماعات پر پولیس اور سادہ لباس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز کے اختتام تک موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔عید گاہوں کے راستوں پر پولیس ناکے اور مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیکٹر کے ذریعے شہریوں کو چیک کیا جائے۔ عید کے بڑے اجتماعات کے مقامات کی نماز سے قبل بم ڈسپوزل یونٹ سے خصوصی چیکنگ کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر پر پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔