تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:0

میجرجنرل اعجارچوہدری ڈی جی رینجرزسندھ کے عہدے پر دوبارہ تعینات

جنگ نیوز -
کراچی...میجرجنرل اعجارچوہدری کوڈی جی رینجرزسندھ کے عہدے پر دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔ 8جون کوکراچی میں رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان سرفراز شاہ کے قتل کے بعدسپریم کورٹ نے10جون کوازخودنوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ڈی جی رینجرزاعجاز چوہدری کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا۔جس پر پاک فوج نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل اعجاز چوہدری کا تبادلہ کردیاتھا۔اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز ظفر اقبال کوقائم مقام ڈی جی رینجرز مقرر کردیا گیا تھا۔۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرفراز شاہ کے قتل کے ذمہ داروں کو عدالت نے سزا سنا دی ہے،جس کے بعدمیجر جنرل اعجاز چوہدری کی خدمات حکومت کو واپس کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.