تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:22

لاہور:عید سے قبل مرغی گوشت 235روپے فی کلو جا پہنچا

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں عید سے پہلے ہی مرغی کا گوشت 235 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے جس پر صارفین نے سخت احتجاج کیا ہے، عید پر ڈیمانڈ بڑھنے کو جواز بنا کر شہر میں مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے فی کلو قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم کوئی دکان دار اس پر عمل نہیں کر رہا جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی اس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہے، اب ایک بار پھر عید سے دو روز قبل مرغی فروش گوشت کی قیمت 235 روپے تک لے گئے ہیں،جس سے صارفین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،دکان داروں کا موقف ہے کہ پیچھے سے سپلائی کم اور قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی اسی قیمت پر بیچنے پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.