29 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:22
کراچی اسٹاک میں اتار چڑھاؤ،انڈیکس دس ہزار 903پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے 10 ہزار 900 پوائنٹس کی حد کو برقرار رکھا۔ پیر کوکاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ پورے دن ہی مارکیٹ میں اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس دس ہزار 760 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگر کاروبار کے اختتام پر مالیاتی اداروں کی پرکشش سطح پر خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس دو پوائنٹس کے معمولی اضافے سے دس ہزار903 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم تین کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام نیشنل بینک کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے 90 پیسے کمی کے بعد 36 روپے 18 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 28 پوائنٹس کمی کے بعددس ہزار390 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ کل بھی برقرار رہ سکتا ہے۔