تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:29

ن لیگ کی کراچی کی صورتحال پر قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن

جنگ نیوز -


کراچی...ن لیگ کی جانب سے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 93 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرادی گئی ہے، جس میں کراچی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کیلئے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق ایوان کا معمول کا اجلاس بھی 12 ستمبر کو شروع ہونا ہے،اس لئے توقع ہے کہ ریکوزیشن کی بجائے ایوان کا معمول کا اجلاس بلاکر کراچی کی صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا،قومی اسمبلی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں بھی دو ہفتے تک کراچی کی صورتحال کو زیر بحث لایا تھا جس کے بعد کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی جو دوماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.