تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51

خیبر ایجنسی میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے

جنگ نیوز -


پشاور...خیبر ایجنسی میں پولیو کی مزید دو کیس سامنے آ گئے،جس کے بعد رواں سال قبائلی علاقوں میں پولیو کا شکار ہونیوالوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ ای پی آئی فاٹا ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں 18 ماہ کے بچے یاسر اور دو ماہ کے سلمان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ خیبر ایجنسی میں پولیو کے ان دو کیسز کے سامنے آنے کی وجہ پولیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔ قبائلی علاقوں میں رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.