تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:11

الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد ہے،برطانوی ہائی کمشنر

جنگ نیوز -


اسلا م آباد…اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی نقل وحرکت محدود کرنے سے متعلق خبر میں کوئی حقیقت نہیں ،جبکہ انکی گرفتاری کی خبر بھی بے بنیاد اور جھوٹی ہے،اس حوالے سے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ ہے اور میں اس سے انجوائے کررہا ہوں،ایک سوال پر ہائی کمشنر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی کی جانب سے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو لکھے گئے کسی خط کا ہمیں علم نہیں،نہ ہی ہمیں نسرین جلیل کے خط کے بارے میں کچھ پتہ ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.