29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:37
علیم عادل اور علی اصغر سردارکے خلاف عید بعد تحریک چلائیں گے
جنگ نیوز -
پیرس…نمائندہ جنگ … مسلم لیگ (ق) بیلجیم کے چیف کوآرڈنیٹرچوہدری پرویز اقبال لوہسرنے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد پارٹی کی اوورسیز شاخ ،پارٹی رہنماؤں علیم عادل شیخ اور جنرل سیکرٹری علی اصغر سردار کی طرف سے نوٹیفکشن کی دوکان کھولنے اور اس کے ذریعے پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کے خلاف موثر تحریک چلائے گی اورعہدوں کی خرید و فروخت کا ثبوت فراہم کیا جائے گا ۔ جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انھیں برسلز میں تنظیم سازی کی خبروں کی کوئی پرواہ نہیں میں نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین اور جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید پر واضح کردیا ہے کہ آپ کا ہر فیصلہ قابل قبول ہوگا مگر پہلے یوتھ ونگ کے نوٹیفکیشن فروخت کرنے نوٹس لیں،کیونکہ انھیں ہم تسلیم نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی قیادت سے علیم عادل شیخ اور علی اصغر سرادر کو فوری طور پر اوورسیز عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔