تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:48

لاہور:شہباز تاثیر کے اغوا کیخلاف پیپلزلائرز فورم کا مظاہرہ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں شہباز تاثیر کے اغوا کے خلاف پیپلزلائرزفورم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پیپلزلائرز فورم کے زیراہتمام جی پی او چوک میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت خرم لطیف کھوسہ نے کی جس میں وکلاء کے ساتھ پارٹی کارکن بھی شریک تھے۔مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب حکومت کیخلاف نعرے لکھے تھے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سلمان تاثیر کے قاتلوں کو سزا دی جائے اور ان کے بیٹے شہبازتاثیر کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.