تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:48

پاک بھارت سیریز کے ملتوی ہونے کا بہت افسوس ہے، کرنل احمد یار

جنگ نیوز -
کراچی… پاک بھارت سیریز کے ملتوی ہونے کا بہت افسوس ہے، اسپانسر فیفا کا تسلیم شدہ ایجنٹ ہے اس کے باوجود انتظامات نہیں کرسکا یہ سمجھ سے بالاتر ہے، سیریز کے ہونے کے امکانات ہیں اس لئے اس کے خلاف کوئی سخت ایکشن نہیں لینا چاہتے، انڈر 16 اے ایف سی چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کی کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انگلینڈ میں سیریز کے نہ ہونے سے پوری قوم کو شدید مایوس ہوئی ہے، ہم تو ساری تیاری کربیٹھے تھے، ٹیم اور کپتان کا اعلان کردیا، اگلے دن روانگی کی تیاری مکمل کرلی تھیں لیکن یہ تمام کارروائی کرنے کے ایک گھنٹے بعد اطلاع آئی کہ سیریز ملتوی کردی گئی ہے یہ سب کچھ سن کر تو میں سکتے میںآ گیا لیکن کیا کیا جاسکتا ہے، ٹچ اسکائی اسپورٹس باقاعدہ فیفا کا تسلیم شدہ ایجنٹ ہے، اس کی جانب سے ایسی حرکت کا سمجھ نہیں آیا۔ پی ایف ایف مارکیٹنگ کے شعبے نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی لیکن اسپانسر کو سیریز سے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر یہ فیصلہ کرنا پڑا، ہماری ان سے بات ہوئی ہے اور ابھی امید ہے سیریز ہوجائے اس کیلئے تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ فیفا سے اسپانسر کے بارے میں مکمل شکایت کا حق رکھتے ہیں اور اگر سیریز نہیں ہوتی تو پھر اپنا یہ حق بھی استعمال کریں گے۔ انڈر 16 فٹ بال ٹیم اے ایف سی کوالیفائنگ راؤنڈ کی بھرپور تیاری کررہی ہے، منگل کو صبح کا سیشن مکمل کرکے کھلاڑی عید کی چھٹیاں منانے اپنے اپنے گھروں کوروانہ ہوجائیں گے اور 4 ستمبر کو دوبارہ فٹ بال ہاؤس میں جمع ہوں گے ٹیم کی ساف چیمپئن شپ میں کارکردگی بہتر تھی اس لئے امید ہے اے ایف سی میں بہتر ٹیموں کے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے میں کامیاب رہے گی۔ قومی ٹیم کے غیرملکی کوچ کے حوالے سے احمدیار لودھی نے بتایا کہ حکومت سے فنڈز مانگے ہیں جیسے ہی وہ ہمیں دے دیں گے غیرملکی کوچ کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.