تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:59

ہالی ووڈ جانے کی خواہش نہیں ، بالی ووڈ میں ہیرو ہی ٹھیک ہوں، عمران

جنگ نیوز -


ممبئی …لالی ود کے اکثر اداکار ہالی ووڈ فلموں میں نظر آرہے ہیں لیکن اداکار عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ ہی میں ٹھیک ہیں۔ ایک ہندو باپ اور مسلمان ماں کی اولاد عمران خان امریکا میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کی بیشتر زندگی بھارت ہی میں گزری ہے۔ اسی سبب وہ امریکا سے کبھی بھی تعلق نہیں جوڑ پائے اور ان کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی بھی ہالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانا نہیں چاہیں گے۔28 سالہ عمران خان کا کہناہے کہ کسی بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کیلئے صرف ان کی زبان جاننا اہم نہیں بلکہ ان کی ثقافت سے واقفیت اور اسی اپنائیت بھی ضروری ہے۔ان کی رائے میں ہالی ووڈ میں چھوٹے موٹے رولز کرنے سے بہتر ہے کہ وہ بالی ووڈ ہیرو ہی بنے رہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.