29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:59
اداکارہ سلینا جیٹلی نے دبئی میں مقیم بزنس مین سے شادی کرلی
جنگ نیوز -
دبئی …بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے دبئی میں مقیم ایک بزنس مین پیٹر ہیگ سے شادی کر لی ہے اور اس کی اطلاع سلینا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔سیلیبریٹیز کی طرف سے خود سے منسلک خبریں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے ذریعے دیتے رہتے ہیں لیکن سلینا جیٹلی نے ان سب سے بازی جیت لی ہے اس ویب سائٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کر کے۔ سلینا جیٹلی نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ اور پیٹر ہیگ رواں ماہ کی23تاریخ کو آسٹریا میں واقع ایک ہزار سال پرانی عبادت گاہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سال جنوری میں انہوں نے منگنی کا اعلان کیا تھا۔