تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16

قذافی کا بیٹا خمیس ہلاک،اہلیہ ،بیٹی اور دو بیٹے الجزائر پہنچ گئے

جنگ نیوز -


طرابلس. . . . . . .لیبیا میں قذافی کے بیالیس سالہ دور کے بعد پہلی عید کی تیاریاں عروج پر ہیں،عوام کو پانی، اورکھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ قذافی تاحال لیبیا میں ہی ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ الجزائر پہنچ چکے ہیں۔مخالفین نے قذافی کے بیٹے خمیس اور اینٹلی جنس چیف کو قتل کرنے کادعویٰ کیاہے۔لیبیا میں مخالفین اب تک جنگ تو مکمل طور پر نہیں جیت سکے ہیں لیکن دارالحکومت طرابلس میں رمضان المبارک ختم ہوتے ہی فیملیز بازاروں میں نکل آئی ہیں اور قذافی کے بغیر پہلی عید بھرپور طریقے سے منانے کے لیے لوگ نئے کپڑوں کے ساتھ سا تھ راشن بھی خرید رہے ہیں،خواتین پرفیوم اور مٹھائیاں خریدتی نظر آرہی ہیں۔نوجوان فٹبال کھیل کر خوشیاں منارہے ہیں۔ملک کوپانی، اشیائے خورونوش اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے،، جس کے حصول کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،کئی شہروں میں بجلی بھی غائب ہے۔ادھر امریکا کا کہنا ہے کہ قذافی ابھی تک لیبیا ہی میں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ صفیہ، بیٹی عائشہ،اور دو بیٹے ہنی بال اور محمد الجزائر پہنچ چکے ہیں۔مخالفین نے دعوی کیا ہے کہ قذافی کے اینٹلی جنس چیف عبداللہ ال سنسوئی اور قذافی کے بیٹے خمیس کوقتل کردیا گیا ہے جبکہ قذافی کے ایک بیٹے محمد قذافی کے گھر پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.