تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16

فیصل آباد،ٹرالرکی ٹکرسے تین افرادہلاک

جنگ نیوز -
فیصل آباد. . .. . . .. . فیصل آباد میں ٹرالر دو موٹر سائیکلوں پر چڑھ دوڑا۔حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ افراد کو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر ماردی۔ جس سے آصف نامی شخص ہلاک اور چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوافرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج دیگر دو زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.