تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:42

مظفرآباد ،مسافروین دریائے جہلم میں جاگری،10مسافر لاپتہ

جنگ نیوز -


مظفرآباد…مظفرآباد میں مسافر وین دریائے جہلم میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی جبکہ 10 افراد دریا میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری وین راولپنڈی سے ضلع ہٹیاں کے علاقے ریشیاں جارہی تھی کہ مظفرآباد میں مجوئی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے جہلم میں جاگری۔وین میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 9 افراد کو مقامی افراد اور ریسکیو عملے نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد زخمی حالت میں دریا سے باہر نکال لیا تاہم وین میں سوار دیگر 10 افراد دریا میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وسائل نہ ہونے کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.