30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی…شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم 1432ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج بعدنماز عصر دفتر محکمہ موسمیات، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات ، سپارکو کے ماہرین شریک ہوں گے، تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز پر ہوں گے۔