تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:0

سیاست چھوڑ رہا ہوں،آج نہیں تو کل قتل کردیاجاؤں گا،ذوالفقار مرزا

جنگ نیوز -


حیدرآباد… سیاست چھوڑہا ہوں آج نہیں تو کل قتل کردیا جاؤں گا۔سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس کو انسان سمجھتا ہوں جو پاک سرزمیں پر باہر سے بیٹھ کر خون کی ہولی نہ کھیلتا ہو ،جو اس صورت حال پر پورا نہیں اترتا اس کو انسان نہیں درندہ سمجھتا ہوں۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیارکررہے ہیں۔ تاریخ لکھنے والے فیصلہ کریں گے کہ وہ بزدل یا لالچی نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی جان بچانے کاجہاد نماز، روزے سے زیادہ ضروری ہے، وہ جانتے ہیں کہ آج نہیں تو کل انہیں قتل کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے انسان سمجھتے ہیں جو ملک کے لئے وبال جان نہ ہو گن پوائنٹ پر ووٹ نہیں لیتا ہو، زبردستی کھالیں نہیں لیتا ہو اور لوگوں کی سوچوں پر بندوقوں کے ذریعے قبضہ نہیں کرتا ہو۔چور، لٹیرے، بینک ڈاکو، موٹر سائیکل چرانے والے، پلاٹوں پر قبضہ کرنے والے، کھالیں چرانے والے، فطرہ جمع کرنے والے اور بزنس کمیونٹی سے بھتہ لینے والے اور ہم اپنے بھائی، بیٹا کا جنازہ بھی اپنی مرضی سے دفن نہیں کرسکتے۔پہلے میں سمجھتا تھا کہ ان بھائی لوگوں کو ہماری زندگیاں چاہییں۔لیکن بعد میں یہ احساس ہوا کہ صرف ان کیلئے گولی کھالینا، مرجانا کافی نہیں ہے۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید بے نظیر بھٹو کی موجودہ پارٹی لیڈر شپ کے پاس امانت ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی کو بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کرنا چاہتا ہوں یہ میرا مشن ہے لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں اس مشن کو آگے لے جاسکوں کیونکہ ہماری پارٹی میں بھی میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ذوالفقار مرزا نے آصف علی زرداری کے رویے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوڈیرو اور بلاول ہاوٴس میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جب بھی کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بتانے کی کوشش کی تو آصف زرداری نے ہر بار چپ کرادیا۔ اور بعد میں میرے ہی جملوں کو دہراتے ہوئے طنز کرتے تھے۔ذوالفقار مرزا نے ایک بار پھر رحمان ملک پر سنگین نوعیت کے الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ رحمان ملک نے صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو کنویں میں گرانے کی سازش بنائی ہے۔تاہم بہت جلد رحمان ملک کے بارے میں مزید انکشافات کروں گا کہ وہ کون سے کام کرتے ہیں پھر وہ اپنے گھر میں محفوظ بھی نہیں رہ سکیں گے اور سندھ کو منظور وسان کی طرح صرف خواب میں دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک پنجاب کی سرزمین پر پنجابیوں کے لئے بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رحمان ملک نے انہیں پیغام بھجوایا ہے کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور معافی مانگی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مشرف دور سے لے کر اب تک شپنگ پورٹ کراچی سے افغانستان کے لئے جانے والے نیٹو افواج کے کنٹینر کے کنٹینر غائب ہوگئے۔ اور یہ بابر غوری کی وزارت کے دوران ہوا ہے۔ اس مقصد کے لئے ہمیشہ بابر غوری کے منہ پر پورٹ شپنگ کی بوتل بھی دے دی گئی۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس وقت سندھ کی وزیراعلیٰ شپ چاہتی ہے۔ چار لڈو کھانے کے بعد مزید آٹھ جلیبی بھی کھانا چاہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.