تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:12

بجلی منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔لاہورمیں توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ ملک کو توانائی کے شدیدبحران کا سامناہے جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،انھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے اورصوبے میں کوئلے کے وسیع ذخائرموجودہیں جنہیں استعمال میں لاکرتوانائی حاصل کی سکتی ہے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوئلے سے 550میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.