تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:24

لیبیا: قذافی کی خاتون محافظ پکڑی گئی

جنگ نیوز -
طرابلس…حکومت مخالفین نے طرابلس سے کرنل قذافی کی ایک خاتون محافظ کو گرفتار کرلیا،قومی عبوری کونسل کی فورسزنے طرابلس میں قذافی کے صدارتی محل سے تیس سالہ رامن صالح کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسلح ہوکر باب العزیزیہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی،اس کے ساتھ ایک اور خاتون ہدیٰ حسین بھی پکڑی گئی مگراس کا کہنا ہے کہ وہ قذافی کی محافظ نہیں ہے، رامن صالح نے بتایاکہ وہ اسلحہ اپنی حفاظت کے لیے ساتھ رکھتی ہے،جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ قذافی کی تربیت یافتہ محافظ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.