تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:24

عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں گہماگہمی عروج پر

جنگ نیوز -
عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں گہماگہمی عروج پر

کراچی…پاکستان میں عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں گہماگہمی بڑھ گئی،دکانوں پر رش میں اضافہ ہوگیا،جبکہ عید کی شاپنگ زوروں پر ہے،ملک کے تمام بڑوں شہروں میں بازار کھلے ہیں،جہاں خریداروں کا بے پناہ رش ہے،عید کا چاند نظر آتے ہی،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے عید کی شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کرلیا ہے،خواتین کی دلچسپی،چوڑیوں،مہندی اورکپڑوں کے اسٹالز پر ہیں،جبکہ کچھ خواتین نے پر خوب صورت نظر آنے کے لئے بیوٹی پارلرز کا رخ کیا ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد ونڈو شاپنگ کررہی ہے،مٹھائیوں کی دکانوں اور کھانے پینے کے ہوٹلوں پر بھی رش دیکھا جارہا ہے،مگر سب مہنگائی کے مارے نظر آرہے ہیں،لوگوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اس بار عید مہنگائی کا طوفان لائی ہے،ہر شے کے نرخ آسمان کو چھورہے ہیں،اس کے باوجود صبح عید نے شہریوں میں نیا ولولہ پیدا کردیا ہے،عید کے چاند نے گہماگہمی بڑھا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.