31 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:35
ملک بھر میں عیدالفطرمذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے
جنگ نیوز -
کراچی ... ملک بھر میں آج یکم شوال المکرم کوعیدالفطرمذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے ۔کراچی میں عیدالفطر کے بڑے اجتماعات میمن مسجد،نشتر پارک،عیدگاہ میدان ،نیشنل اسٹیڈیم سمیتکئیمقامات پر منعقد کئے جارہے ہیں۔جہاں پر عید الفطر کی نماز ادا کی جارہی ہے ۔قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے عید کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد بازاروں میں گہماگہمی بڑھ گئی،دکانوں پر رش میں اضافہ ہوگیا،ملک کے تمام بڑوں شہروں میں بازارصبح تک کھلے رہے ،جہاں خریداروں کا بے پناہ رش رہا۔