31 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:7
کوئٹہ:گلستان روڈ پر کار پارکنگ میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد5ہوگئی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں گلستان روڈ پر دھماکیسے5افراد جاں بحق اور13زخمی ہوگئے۔۔دھماکے سے متعددگاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ملک بھرجب تمام لوگ جب عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں ،کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ کی کار پارکنگ میں زور دار دھماکا ہوا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا کار پارکنگ میں موجود گاڑی میں ہوا،دھماکہ خیزریمورٹ کنٹرول مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ علاقے میں موجوددرجن بھر سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ قریبی دو گھروں کی چھتیں گرگئیں، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئیاور آس پاس کی عمارتوں کونقصان پہنچا۔زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 12 سال کا بچہ بھی شامل ہیں۔