31 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:7
کوئٹہ:گلستان روڈ پر دھماکا،2ہلاک،7 زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں گلستان روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس کے نتیجے میں وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پارکنگ ایریا میں موجود 10سے14گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔