31 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:46
یو ایس اوپن،نڈال اور جوکووچ دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
نیویارک…عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ اور ورلڈ نمبر ٹو رفیال نڈال یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے، دوسری جانب ایونٹ میں ٹوپ سیڈ ویمن کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔نیو یارک میں جاری ایونٹ کے پہلے دن ٹوپ سیڈ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچز میں کامیابی حا صل کی۔ دفائی چیمپین اسپین کے رفیال نڈال نے کازاکستان کے Andrey Golubev کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ انکی جیت کا اسکور چھ تین اور سات چھ اور سات پانچ رہا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے ایئرلینڈ کے Conor Niland کے خلاف پہلا سیٹ 6-0 سے جیتا دوسرے سیٹ میں بھی نواک کی برتری 5-0 ہوگئی لیکن انجری کے بائث انکے حریف میچ مزید جاری نہ رکھ سکے۔ خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک کیرولائن ووزنیکی کے ساتھ ساتھ ویکٹوریا ازرینکی اور سرینا ولیمز نے بھی دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔