تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10

ملک بھر میں عیدالفطر روایتی جوش خروش سے منائی جارہی ہے

اے آر وائی - ملک بھر میں عیدالفطر روایتی جوش خروش سے منائی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم گیلانی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازعید ادا کی ۔ نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ جس میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے نماز عید ادا کی اور لوگوں سے ملاقات کی ۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے رائےونڈ میں اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے داتا دربار میں نماز عید ادا کی۔



قائم مقام صدر فاروق ایچ نائیک اور گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی کراچی میں نماز عید ادا کی ۔ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں نماز عید ادا کی



نماز عید کے اجتماعات ملک کے دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوئے ۔ جس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ عید اجتماعات میں داخلے کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.