31 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:57
لاہور میں ڈینگی کے مزید37مریض،کل تعداد1200سے تجاوز کر گئی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہورمیں عید الفطر پرمزید37افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 1208ہوگئی ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گیارہ مریضوں کو علاج کیلئے اسپتالوں میں داخل کرلیا گیا ہے۔پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1308تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھرکے خاتمے کیلئے اسپرے جاری ہے اور اورڈینگی بخار کے مریضوں کو مکمل سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی صورتحال پر کڑی نظررکھے ہوئے ہیں اوراس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جارہی۔