تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:5

انسانی زندگی کے پہلے28دن بہت نازک ہیں ،تحقیق

جنگ نیوز -


لندن.....فارن ڈیسک…وجودِزندگی کی بقا میں بعد ازپیدائش 28دن بہت اہم ہوتے ہیں۔برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق زندگی کے پہلے 28دن انسانی وجود کے لئے سب سے زیادہ نا زک ہوتے ہیں۔ 2009میں33لاکھ بچے چار ہفتے کی عمر تک نہ پہنچ پائے اور نوزائیدگی میں ہی موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ 1990میں28دن کی عمر تک نہ پہنچنے والے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 46لاکھ تھی۔ بھارت ،پاکستان ،چین ،نائجیریا اور کانگو کی نصف سے زیادہ ہلاکتیں اسی عمر کے بچوں کی رہی۔تاہم کچھ ممالک میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں میں کمی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.