تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:5

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : شراپووا،اینڈی روڈک کی فتوحات جاری

جنگ نیوز -


نیویارک......…یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق چیمپین روس کی ماریہ شراپووا اور امریکہ کے اینڈی روڈک کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے میچ میں روس کی ماریہ شراپووا نے بیلاروس کی اینیس ٹیزیا ییکی مووا کو با آسانی چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی، پہلے راوٴنڈ کے میچ امریکہ کے اینڈی روڈک نے ہم وطن مائیکل رسل کو چھ دو، چھ چار، چار چھ اور سات پانچ سے شکست دی، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سابق چیمپین یان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی دوسرے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.