1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:16
بلاوایو :پاکستان اور زمبابوے کا ٹیسٹ میچ کچھ دیربعد شروع ہوگا
جنگ نیوز -
بلاوایو ....پاکستان اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ بلاوایو میں شروع ہوگا،میزبان ٹیم ، پاکستانی ٹیم کیخلاف بھی اچھی پرفارمنس دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔ چھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنیوالے زمبابوین ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو بھی ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی، زمبابوین ٹیم کے کپتان برینڈین ٹیلر پرامید ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دے گی، دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم زمبابوے کو کمزور حریف نہیں سمجھتی، بلاوایو ٹیسٹ میں فل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونیوالے چودہ ٹیسٹ میچز میں سے آٹھ میں پاکستان جبکہ دو میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کی۔۔ جبکہ میچ سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا رہا تھا، تاہم اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو پریشانی کا سامنا رہا۔