1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:16
اعصام اور بوپنا کی جوڑی یو ایس اوپن کے دوسرے راوٴنڈ میں
جنگ نیوز -
نیویارک….....پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کیاعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کا پہلے راوٴنڈ میں مقابلہ تھا امریکی جوڑی آر جینپری اور آر ولیمز سے ،پہلے سیٹ میں نمبر پانچ سیڈ جوڑی نے چھ ،ایک سے کامیابی حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں امریکی پیئر نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ ،دو سے کامیابی سمیٹی ،تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور بوپننا نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے چھ ،دو سے کامیابی کے ساتھ ہی یہ دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔