1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:39
ٹور آف اسپین سائیکل ریس،11واں مرحلہ ڈیوڈ مونکوٹی نے جیت لیا
جنگ نیوز -
میڈریڈ...تجربہ کار فرنچ سائیکلسٹ ڈیوڈ مونکوٹی نے ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا، برطانیہ کے بریڈلے وگنز کو مجموعی برتری حاصل ہے۔ اسپین میں جاری سائیکل ریس کے گیارہویں مرحلے میں شرکا کو 167 کلومیٹر کا فاصلہ طے کربنا تھا، ڈیوڈ مونکوٹی نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے اور 38 منٹ میں طے کرکے مرحلہ اپنے نام کرلیا، اسپین کے بینٹ انٹگوسٹی اٹھتر سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور اسپین ہی کے لوئیس لیون سانچیز تیسرے نمبر پر رہے،ریڈ جرسی کا حقدار برطانیہ کے بریڈلے وگنز قرار پائے جنہیں گیارہ مرحلوں بعد مجموعی برتری حاصل ہے۔