1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:39
بارشوں کے باعث کپا س کا پیداواری ہدف متاثر ہونے کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں زائد بارشوں سے کپاس کی 10 لاکھ بیلز سے زائد خراب ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث رواں سال کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ میں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ستمبر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کپاس کی فصل کے لیئے ستمگر ثابت ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات سے قبل سندھ و پنجاب میں کپاس کی قیمت 5800 سے 6000 روپے فی من ریکارڈ کی گئی تھی۔بین الاقوامی ماہرین کے مطابق کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے چوتھے بڑے ملک پاکستان میں زائد بارشوں کی توقعات پر عالمی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں۔