تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:18

جوہی میں طوفانی بارشیں،300مکانات تباہ،دادو شہر میں 6فٹ پانی

جنگ نیوز -


دادو...دادو میں طوفانی بارشوں کے باعث ضلع بھر میں سبزیوں کی کاشت سمیت پیاز اور چاول کی کاشت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ جوہی میں300سے زائد کچے مکانات تباہ ہو گئے۔ دادو شہر کی دس سے زائد کالونیاں 4 سے 6 فٹ پانی میں ڈوب گئی ہیں۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق دادو کے کاچھو نالوں میں طغیانی کے باعث100سے زائد دیہات کا جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ جوہی اور اس کے گرد نواح میں واقع300سے زائد کچے مکانات تباہ ہو گئے۔ کیر تھر کے پہاڑی سلسلے میں طوفانی بارش کے نتیجہ میں 5سے زائد نالوں میں طغیانی ہے۔نمائندے کے مطابق بدین اور اس کے نواح میں تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.