1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:48
گال ٹیسٹ:سری لنکا 105رنزپر ڈھیر،آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم
جنگ نیوز -
گال...گال ٹیسٹ کے د وسرے دن سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 105 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئیآسٹریلیانے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 115رنز بنالئے ہیں اور مجموعی طور پر 283 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز شروع کی، لیکن آسٹریلوی بولرز کے سامنے تمام ہی کھلاڑی بے بسی کی تصویر بنے رہے، اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جیمز کوپ لینڈ نے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر کپتان تلکرتنے دلشان کو آوٴٹ کیا، لیکن آف اسپنر نیتھن لائن نے اس سے بھی شاندار انداز میں اپنے ٹیسٹ کیرئیرآغاز کیا،انہوں نے نہ صرف پہلی گیند پر وکٹ لی بلکہ اننگزمیں 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرنے کا کارنامہ بھی سر انجام دے ڈالا ، سری لنکا کی ٹیم 105 رنز بناسکی،پراناویتوانا 29 اور تھیلان سماراویرا 26 رنز بناسکے۔ شین واٹسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 6 وکٹ پر115 رنز بنالیے تھے، مائیکل کلارک نے 60 رنزبنائے، ہیراتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔