2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:3
میڈونا اپنی دوسری فلم’ ڈبلیو ای‘کی اسکریننگ کے لئے وینس پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
وینس…عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر میڈونا اپنی دوسری فلم ” ڈبلیو ای “کی اسکریننگ کے لئے وینس کے فلمی میلے میں پہنچ گئیں جہاں سیکڑوں پرستاروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،ڈبلیو ای کی اسکریننگ میں میڈونا پوری کاسٹ کیساتھ موجودتھیں جن میں ایبی کورنش Abbie Cornish ،، نٹالی ڈورمر Dormer ،، آسکر ایساک Issac اور دیگر فن کار شامل ہیں۔ میڈونا وینس فلم فیسٹیول پہنچیں تو ان کے پرستاروں کا جوش و خروش قابل دید تھا اور وہ اپنی فیوریٹ پاپ سنگر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آرہے تھے۔ میڈونا کی نئی فلم کی کہانی طلاق یافتہ امریکی خاتون wallis سمپسن کے گرد گھومتی ہے جسے برطانیہ کے بادشاہ کنگ ایڈورڈ ہشتم سے عشق ہوجاتا ہے اور وہ ویلس کی خاطر تخت چھوڑ دیتا ہے۔میڈونا کی حقیقی زندگی کی کہانی بھی فلم کی ہیروئین سے مماثلت رکھتی ہے۔ میڈونا بھی میوزک ڈائرکٹر گائے رچی کے عشق میں گرفتار ہوئیں اور ان سے شادی کرکے برطانیہ منتقل ہوچکی ہیں۔