تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:3

عید کا تیسرا دن:تفریحی مقامات پر عوام کی گہما گہمی،عزیز و اقارب سے ملاقاتیں

جنگ نیوز -


کراچی…ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا دن شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح گاہوں اور پارکوں کا رخ کر رہی ہے، جبکہ شہریوں کی کثیر تعداد عیدالفطر کے دونوں دنوں کی طرح آج بھی عزیز و اقارب سے عید ملنے ان کے گھروں کو جارہی ہے۔ میزبان اپنے مہمانوں کی تواضع عیدالفطر کے روایتی کھانوں، سویوں، پھینیوں، کیکوں، مٹھائیوں، مشروبات اور چٹ پٹے کھانوں سے کر رہے ہیں۔ بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ایام عید میں خواتین اور بچے بھرپور تفریح کر رہے ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر فلاور شاپس، سوئٹ شاپس اور بیکریوں پر زبردست رش دیکھنے میں آیا ہے اور لوگ گلدستے، مٹھائی اور کیک خریدتے رہے۔ عیدالفطر پر رش سے بچنے کیلئے شہریوں نے ایڈوانس بکنگ بھی کرا رکھی تھی۔ ایام عید میں لوگ اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو تحفے تحائف دے رہے ہیں جبکہ میزبان اپنے پیاروں کی خاطر مدارات کیلئے پھولوں کے گلدستے، مٹھائی اور کیک خریدرہے ہیں۔واضح رہے کہ بیشتر تندور اور ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے عید کی تعطیلات کے دوران دفاتر میں ڈیوٹیاں دینے والے افراد اور غیر شادی شدہ افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ عید منانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو پہلے ہی روانہ ہوچکی ہے جبکہ سڑکیں سنسان اور ٹریفک بہت کم دیکھنے میں آرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.