2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:3
سماجی کارکن انا ہزارے کا آبائی گاؤں پہنچنے پر شاندار استقبال
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے سماجی کارکن انا ہزارے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انا ہزارے کا آبائی گاؤں رالیگان سدھی پہنچنے پر سماجی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور خوب آتش بازی کی۔ انا ہزارے کو جلوس کی شکل میں گاؤں لایا گیا۔ اس موقع پر انا ہزارے نے کہا کہ ان کا گاؤں ان کی راہ دیکھ رہا تھا، اس لئے وہ پہلی فرصت میں لوگوں سے ملنے چلے آئے۔