2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:3
لیبیاکی قومی عبوری کونسل کیساتھ روابط برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں: چین
جنگ نیوز -
بیجنگ…جنگ نیوز…چین نے کہا ہے کہ وہ لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے کیلئے تیار ہے۔ جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماژاؤ ژو نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین لیبیا کے ایشو حل کرنے کیلئے قومی عبوری کونسل کے کردار اور اہم پوزیشن کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چین لیبیا کے عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے۔