تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:37

عراق : امریکی فوج کیلئیاگست خوش قسمت ماہ ثابت ہوا

جنگ نیوز -


بغداد......فارن ڈیسک… عراق جنگ میں 2003سے اب تک اگست امریکا کے لیے خوش قسمت ماہ ثابت ہوا جس میں کسی امریکی فوجی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ 2003سے عراق میں امریکی جارحیت کے بعد کوئی ایسا مہینہ نہیں تھا جب امریکی فوج کو ہلاکتوں کا تحفہ نہ ملا ہو گزشتہ آٹھ برسوں میں عراق جنگ میں4474امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رواں برس اگست میں کسی امریکی فوجی کی ہلاکت نہیں ۔ ذرائع کے مطابق رواں برس کے آخر میں تمام امریکی فورسز کا عراق سے انخلاء ہو جائے گا ،تاہم امریکی اورعراقی حکام عراق میں طویل مدتی امریکی فوج کی موجودگی پر بات چیت کر رہے ہیں۔رواں برس جون امریکی فوج کیلئے سب سے زیادہ ہلاکت خیز تھا ،اس ماہ 15 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.