3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
جدہ میں پھنسے 132پاکستانیوں کا طیارہ چارگھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ
جنگ نیوز -
جدہ ... سات روز سے جدہ ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کا طیارہ چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا، جیونیوز پر خبرنشرہونے کے بعد سعودی ایئرلائنز اور پاکستانی حکام حرکت میں آگئے اور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے گئے۔پاکستانیوں کی پرواز کو گیارہ بجے پرواز کرنا تھا۔ لیکن انہیں تاخیر سے سعودی ایر لائنز کی پرواز پرسوار کرایا گیا، مگر تھوڑی ہی دیربعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ہے، جس کے بعد اس کی خرابی دور کی گئی اور مقررہ وقت سے چار گھنٹے بعد طیارہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ پرواز صبح سات بجے لاہور پہنچے گی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ بالآخر اپنے وطن جارہے ہیں۔طیارے میں 450 مسافر سوار ہیں جن میں جدہ میں پھنسے ہوئے132 مسافر بھی شامل ہیں۔