3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
برطانیہ میں چھٹیاں گذارنے کے غیرروایتی طریقے
جنگ نیوز -
برطانیہ میں چھٹیاں گذارنے کے غیرروایتی طریقے
لندن…برطانیہ میں عوام اب چھٹیاں گذارنے کے لئے غیر روایتی طریقے اپنا رہے ہیں،اور لوگوں کی اکثریت پرانے لائف اسٹائل کو پسند کرنے لگے ہیں،عالمی کساد بازاری میں جب کہ لوگ مالی بحران کا شکار ہیں،برطانوی عوام نے سستی اور زمانہ قدیم کی عمارتوں میں چھٹیاں گذارنے کو ترجیح دینا شروع کردی ہے،سفولک کاوٴنٹی میں واٹر ٹاور کو پانچ بیڈ روم کی ایک گھر میں تبدیل کردیا گیا ہے،جس میں انٹرنیٹ ہے نہ الیکٹرانکس کے آلات،جس میں آٹھ افراد کو چار راتیں گذارنے کے لئے صرف سات سو پونڈ دینے پڑتے ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر آئندہ دو برسوں کے لئے بک ہوچکا ہے۔