تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

کراچی ایکسپریس رحیم یار خان اسٹیشن پر حادثے سے بچ گئی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی ایک مسافر بوگی آج صبح پانچ بجے رحیم یار خان اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ تورنڈا اسٹیشن ماسٹر کی حاضر دماغی نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس جب تورنڈا اسٹیشن سے گزر رہی تھی تو وہاں کے اسٹیشن ماسٹر نے ایک بوگی کے پہیوں سے چنگاریاں نکلتے دیکھیں، اسٹیشن ماسٹر کی اطلاع پر ٹرین کر رحیم یار خان پر سرخ سگنل دیا گیا۔ کراچی ایکسپریس کے رکنے کے دوران ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔ رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ صرف پانچ مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ تین گھنٹے کی امدادی کارروائی کے بعد متاثرہ بوگی الگ کر کے کراچی ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.