3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:12
پیپلز پارٹی 1998ء میں ایٹمی تجربات کے حق میں نہیں تھی،وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی ......فارن ڈیسک…وکی لیکس کے انکشافات کے مطابق1998 میں بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں پیپلز پارٹی نے پاکستان کی طرف سے ایٹمی تجربات کی مخالفت کی تھی۔1998میں امریکی کیبلز میں پاکستان کی طرف سے ایٹمی تجربات کے موقع پر کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کی خاطر ایٹمی پروگرام کے لئے ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کے گھاس کھا کر ایٹم بنانے کے جملے کو دہراتے ملتے ہیں۔پاکستانی عوام کو یہ یقین دلایا گیا ہے کہ قومی سلامتی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ کیبلز وسط 1998میں بھیجی گئی جس میں بھارت کے ایٹمی تجربات میں پاکستان کی طرف سے ایٹمی تجربات کے جواب میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔اس میں اس وقت حذب مخالف بے نظیر بھٹو کے ساتھ گفتگو کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ اس میں ملک کی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتیں نواز شریف پر دباوٴ ڈال رہی ہیں کہ وہ بھارت کا منہ توڑ جواب دے۔ جب کہ پیپلز پارٹی اس وقت ان تجربات کے حق میں نہیں تھی۔عوامی سطح پر بے نظیر بھٹو بھارت کے تجربات کا جواب دینے کے لیے پاکستان کی طرف ایٹمی تجربات کو ضروری سمجھتی تھی لیکن نجی طور پر وہ امریکا کو اس کی یقین دہانی کر رہی تھی کہ وہ ان تجربات کے حق میں نہیں۔