تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:10

مستونگ کاواقعہ و امن دشمن عناصر کی سازش ہے، الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کوئٹہ سے ایران جانے والی مستونگ زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے اس واقعہ کو ملک دشمن عناصر کی گھنا ؤنی سازش قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ افرادکا ناحق خون بہا کر ان واقعات کے ذریعے ملک کو عد م استحکام سے دو چار کر نا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو دہشت گرد عناصر اس وقعہ میں ملوث ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی ،سے مطالبہ کیاکہ وہ مستونگ زائرین کی بس پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث دہشت گرد عناصر کو عبرتناک سزاد ی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.